Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

حکومت، اختر مینگل سے ضرور رابطہ کرے گی، رانا ثناء اللہ

اختر مینگل کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ وفاق کیلئے بُرا شگون ہے، سعد رفیق
شائع 03 ستمبر 2024 11:51pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت، اختر مینگل سے ضرور رابطہ کرے گی، وہ دوستوں کے منانے سے راضی ہوجاتے ہیں، ہم چاہتے ہیں اخترمینگل کے موقف کا احترام کیا جائے۔ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اختر مینگل کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ وفاق کیلئے بُراشگون ہے۔

رانا ثنا نے مزید کہا کہ ’محمود اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان سے اچھے تعلقات ہیں، محمود اچکزئی سے مل رہے ہیں، ملتے رہیں گے۔ پی ٹی آئی کہتی ہے ن لیگ سے بات نہیں ہوسکتی، یہ تو اچکزئی سے مذاق کرنے کے مترادف ہے۔ اچکزئی سے پوچھا کہ آپ کو کیا مینڈیٹ ملا، اچکزئی سے کہا ایک طرف بانی آپ کو مینڈیٹ دیتے ہیں ، دوسری طرف وہ کہتے ہیں فلاں کے ساتھ بات نہیں کرنی، جس پر اچکزئی نے کہا سب مل کر بیٹھیں تو معاملہ آگے بڑھے گا۔‘

اختر مینگل کا استعفا کسی بھی صورت میں واپس لینے سے انکار، ریاستی اداروں اور سیاسی ایوانوں سے شدید مایوسی اور ناراضی کا اظہار

انھوں نے کہا کہ ’یہی بات تو نوازشریف بھی کہہ رہے ہیں، سب سرجوڑ کربیٹھیں گے تو ہم عہدہ براں ہوسکیں گے، نوازشریف نے کبھی نہیں کہا فلاں جماعت سے بات نہ کرو، نوازشریف اور اچکزئی دونوں چاہتے ہیں سب سے بات ہو، محمود اچکزئی سے مزید بھی رابطے کریں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا، سیاستدان مذاکرات کریں، بات چیت میں رکاوٹ صرف بانی پی ٹی آئی ہے، شہبازشریف نے کبھی نہیں کہا کہ پہلے معافی مانگیں۔‘

سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان، اسپیکر لاعلم نکلے

سعد رفیق نے کہا ہے کہ اختر مینگل کے استعفے کو مؤخر کیا جائے اور بات کی جائے، بلوچستان کا مسئلہ پسندیدہ سیاسی کھلاڑیوں کے ذریعے حل نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان کا درد ناسور بن رہا ہے اور پانی سر تک آ چکا ہے، کوئی جامع منصوبہ بندی نظر نہیں آ رہی۔

بلوچستان

National Assembly

sardar akhtar mengal