Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

چیمپئنز ون ڈے کپ : سرفراز احمد ڈولفنز ٹیم کے مینٹور مقرر

پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب رہوں گا، ڈومیسٹک میں جب ڈیوٹی ہو گی انجام دوں گا، سابق کپتان
شائع 04 ستمبر 2024 05:21pm
فوٹو۔۔۔پی سی بی
فوٹو۔۔۔پی سی بی

سابق کپتان سرفراز احمد چیمپئنز ون ڈے کپ کی ڈولفنز ٹیم کے مینٹور مقرر کردئیے گئے۔۔ انہوں نے ڈولفنز کے لوگو کی رونمائی کی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ڈولفنز کے مینٹور کے ساتھ بطور کھلاڑی کھیلیں گے جبکہ پاکستان ٹیم کیلئے بھی دستیاب رہوں گا۔

انھوں نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان کرکٹ کی حالت زیادہ اچھی نہیں، امید ہے چیمپئنز کپ کے انعقاد سے پاکستان کرکٹ سے اچھے کرکٹرز اور کپتان سامنے آئیں گے۔

بنگلہ دیشی ٹیم نے بابر اعظم کو ٹاپ 10 رینکنگ میں بھی ٹکنے نہ دیا

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ اچھے پلیئرز سامنے لائیں جو پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں نے ورکنگ کے بعد ٹیم کا انتخاب کیا ہے، انڈر 19 کھلاڑیوں کی ڈیولپمنٹ کریں گے، وقت کے ساتھ سب ہو جائے گا، ابھی مجھے لگتا ہے کہ میں کھیل سکتا ہوں، جب تک کھیل سکتا ہوں کھیلتا رہوں گا۔

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے فٹنس کے معیار کو سخت کردیا

ایک سوال کے جواب میں ڈولفنز کے مینٹور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد باصلاحیت کھلاڑی ہیں، یہ فیصلہ انہوں نے کرنا ہے کہ ابھی کھیلنا ہے یا نہیں۔

Sarfaraz Ahmed

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

champions one day cup