Aaj News

پیر, اکتوبر 14, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کے باعث لوگوں میں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2024 01:09pm

اسلام آباد لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے لاہور ملتان، فیصل آباد، میانوالی، بھکر، کمالیہ، خانیوال، بھلوال، چنیوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سرگودھا اور جھنگ میں محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ ساہیوال، چیچہ وطنی، بورے والا، پھولنگر، حجرہ شاہ مقیم، شاہکوٹ، سانگلہ ہل، تلہ گنگ اور چکوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

خیبر پختونخوا میں پشاور، شمالی وزیرستان، ڈی آئی خان، لکی مروت، سوات، شانگلہ، بونیر، لوئر دیر، ملاکنڈ، ٹانک اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث اب تک کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دوپہر 12 بج کر 28 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 اور زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ڈی جی خان کے قریب تھا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل سوات سمیت خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دوپہر ایک بجکر 20منٹ پر محسوس کیے گئے اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.5 محسوس کی گئی تھی۔

زلزلے کے جھٹکے سوات اور اس کے گردونواح میں محسوس کیے گئے اور علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

زلزلے کی گہرائی 151 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کا مرکز ہندو کش کے پہاڑی میں تھا جہاں اس علاقے میں اکثر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ

اس سے قبل پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں 29 اگست کو 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مردان، مالاکنڈ، ہنگو، بونیر، شانگلہ، دیر اور چارسدہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں محسوس کے ساتھ ساتھ دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

اسلام آباد

خیبر پختونخوا

earthquake

punjab

peshawar

Earthquakes