Aaj News

جمعرات, اکتوبر 03, 2024  
28 Rabi ul Awal 1446  

ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں پاکستان کی پہلی کامیابی، جاپان کو شکست

سفیان خان اور ندیم احمد کا ایک ایک گول، پاکستان کا ملائیشیا اور کوریا سے میچ برابر رہا تھا
شائع 11 ستمبر 2024 03:07pm

چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

قومی ٹیم نے جاپان کو سخت مقابلے میں دو ایک سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور ندیم احمد نے ایک ایک گول کیا۔ قومی ٹیم کا ملائیشیا اور کوریا سے میچ برابر رہا تھا۔

پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ کل میزبان چین کے خلاف کھیلے گی۔

Pakistan Hockey Team

Asian hockey champions trophy 2024