Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

پولیس پر نذرانہ لینے کا الزام: جوڈیشل کمپلیس میدان جنگ بن گیا

درجنوں افراد نے پولیس اہلکاروں کو گھیر لیا
شائع 16 ستمبر 2024 05:09pm

راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس میں ملزمان کومبینہ ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑگیا۔ متاثرین اور پولیس کے درمیان بخشی خانے کے قریب لڑائی جھگڑا اور ہاتھ پائی ہوئی۔

جوڈیشل کمپلیکس آئے متاثرین ملزمان کے ٹک ٹاک بنانے پر آگ بگولہ ہو گئے۔

متاثرین نے الزام عائد کیا کہ پولیس نذرانہ لے کر ملزمان کو ٹک ٹاک بننے کی اجازت دیتی ہے۔

جس کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میدان جنگ بن گیا، درجنوں افراد نے پولیس اہلکاروں کو گھیر لیا، گالی گلوچ کی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

rawalpindi

TikToker

judiciary