Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

بارکھان میں کاٹن فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

فیکٹری میں موجود مکمل کپاس طور پر جل گئی، ریسکیو حکام آگ بجھانے میں مصروف
شائع 16 ستمبر 2024 05:40pm
فائل - فوٹو
فائل - فوٹو

بارکھان میں رکھنی کاٹن فیکٹری میں اچانک آگ بھڑگ اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس اور ریسکیو حکام جائے وقوع پر موجود ہیں، فائر برگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تو سامنے نہیں آئیں البتہ، فیکٹری میں موجود کپاس مکمل طور پر خاکستر ہو گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں تاحال کوئی جانے نقصان رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

rawalpindi

fire