Aaj News

جمعرات, اکتوبر 03, 2024  
29 Rabi ul Awal 1446  

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کیس مقرر کردیا

پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری
شائع 16 ستمبر 2024 05:56pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس مقرر کردیا ہے۔

دو روز قبل سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کی جانب سے مخصوص نشستوں کی وضاحت کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع نے بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا چیئرمین تسلیم کرنے کی تردید کی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بیرسٹر گوہر کو تحریک انصاف کا چیئرمین تسلیم کرنے کا تاثر سرا سر غلط ہے کیونکہ انٹراپارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے جس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

اور اب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ‏پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی۔ اس حوالے سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

pti intra party election

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)