Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

100 انڈیکس پہلی بار 82 ہزار 74 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند

ہنڈریڈ انڈیکس 82 ہزار 125 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2024 05:10pm

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر جاری رہی، ہنڈریڈ انڈیکس 82 ہزار 174 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا جبکہ انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کی کمی ہوئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور کاروبار میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 666 پوائنٹس اضافہ ہوگیا۔

پہلے سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند سطح 82 ہزار 125 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری دن مثبت رہا جہاں 100 انڈیکس نے پہلی مرتبہ 82 ہزار کی حد عبور کی۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروباری دن کے اختتام پر 997 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 81 ہزار 459 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 82003 رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج 100 انڈیکس میں 615 پوائنٹس اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 82 ہزار 74 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روز حصص بازار میں 45 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 18 ارب 61 کروڑ روپے رہی۔اس طرح پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے اضافے سے 10 ہزار 665 ارب روپے رہی۔

دوسری جانب انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر مزید 21 پیسے سستا ہوگیا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 70 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

PSX

us dollar

stock market

pakistan stock exchange

dollar rates

Pakistan Stock Exchange (PSX)

rupee vs dollar