Aaj News

اتوار, اکتوبر 13, 2024  
09 Rabi Al-Akhar 1446  

مقبوضہ کشمیر : بس کھائی میں گرنے سے بی ایس ایف کے 4 اہلکار ہلاک

سانحہ ضلع بڈگام کے علاقے بریل میں رونما ہوا، 28 قابض فوجی زخمی ہوئے۔
شائع 21 ستمبر 2024 12:44am

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بس کھائی میں گرنے سے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے 4 اہلکار ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔

یہ سانحہ ضلع بڈگام کے علاقے بریل میں رونما ہوا۔ یہ فوجی الیکشن ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے۔ بس میں 36 فوجی سوار تھے۔

مقامی آبادی نے ریسکیو ٹیم کے آنے سے قبل زخمیوں کو نکال کر اسپتال روانہ کیا۔ چند زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

کھائی میں گرنے سے بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ یہ بس فوجیوں کی منتقلی کے لیے کرائے پر حاصل کی گئی تھی۔

Jammu and Kashmir

BUS FELL INTO GORGE

4 BSF MEN KILLED

BADGAM