Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہریتک روشن کے لائف کوچ اور اہلیہ بگ باس سیزن 18 میں شرکت کریں گے

سلمان خان اپنے پریمیئر سے صرف ایک ہفتہ دور ہیں
شائع 30 ستمبر 2024 04:22pm

ہریتک روشن کے لائف کوچ عارفین خان اور اہلیہ سارہ سلمان خان کی میزبانی میں ہونے والے شو میں شرکت کریں گے۔

ٹی ای ڈی اسپیکرعار فین خان اور ان کی اداکارہ اور کاروباری اہلیہ سارہ کے بگ باس 18 میں حصہ لینے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ آسکر مقابلے کیلئے منتخب

بگ باس 18 کی میزبانی کرنے والےسلمان خان اپنے پریمیئر سے صرف ایک ہفتہ دور ہیں۔ اگرچہ گھر کے اندر چہل قدمی کے لیے ریڈ کارپٹ تیار کیا گیا ہے، لیکن اس سال ناظرین کو رئیلٹی شو میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 18 شخصیات نظر آئیں گی۔ اس تصدیق شدہ فہرست میں نیا اضافہ مصنف اور لائف کوچ عارفین خان اور ان کی اہلیہ سارہ خان کا ہے۔

واضح رہے کہ بگ باس ایک ایسا رئیلٹی شو ہے جو کئی سالوں سے سامعین کی توجہ حاصل کیے ہوئے ہے۔ اس شو کے نئے سیزن کا جلد آغاز ہونے جا رہا ہے۔ سلمان خان نے اس شو کا پرومو بھی شوٹ کرلیا ہے، انہوں نے یہ شو 5 ستمبر بروز جمعرات شوٹ کیا تھا۔ پرومو شوٹ کی خبر سن مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سلمان خان نے اس شو کی تھیم کی جانب اشارہ بھی دے دیا ہے۔

Celebrities

Bollywood

lifestyle