اننیا پانڈے نے اپنی پسندیدہ پاکستانی جوڑی کے بارے میں بتادیا
بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے فیوریٹ پاکستانی اداکاروں کے بارے میں بتا دیا۔
آج کل بھارت کے مشہور آئیفا ایوارڈ کی ہر طرف دھوم مچی ہوئی ہے۔ جہاں سے کئی ویڈیو کلپ وائرل ہو رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو کلپ اننیا پانڈے کی ہے، جس میں ان سے پاکستانی اداکاروں کےحوالے سے پوچھا گیا ہے کہ ان کے پسندیدہ پاکستانی اداکارکون ہیں؟
خوشحال خان نے دنانیر مبین کو گرنے سے بچا لیا
اننیا پانڈے نے پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان اور فواد خان کو اپنی پسندیدہ جوڑی قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے اس ویڈیو کیپ بر صارفین کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان بھارت میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں کام کرچکی ہیں۔ جب کہ فواد خان سونم کپور سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کرکے تعریفیں سمیٹ چکے ہیں۔