Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

ایرانی حملے میں اسرائیل کے نیواتم ایئر بیس کو نقصان، تین قسطوں میں 400 میزائل داغے گئے

نیتن یاہو کی اسرائیل کے عوام کو چوکنا رہنے اور فوج کے احکامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2024 08:54am

امریکہ کی جانب سے اسرائیل پر ایران کے بڑے حملے کی تیاری کی اطلاع دئے جانے کے بعد ایران نے مبینہ طور پر اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل داغ دیئے ۔آئرن ڈوم ایرانی میزائلوں کے سامنے ڈھیر ہوگیا ہے اور درجنوں میزائل اسرائیل کے مختلف علاقوں میں گرے ہیں اور کئی میزائل نگجیو اسرائیل کے نیوکلیئر پاور اسٹیشن کے قریب گرے، جس کے بعد اسرائیلیوں پر جنگ کا خوف طاری ہوگیا، اسرائیلی شہری گھروں کو چھوڑ کر پناہ گاہوں میں چھپ گئے، اس دوران نیتن یاہو گھبرائے ہوئے عوام کو آسرے دینے کی کوشش میں نظر آئے۔

حملے کے دوران تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں دھماکے سنے گئے۔ جبکہ اسرائیل کا نیگجیو میں واقع نیواتم ایئربیس مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ”اے ایف پی“ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بتایا کہ ایران سے اسرائیل کی جانب سیکڑوں میزائل داغے گئے اور پورے ملک میں سائرن سنائی دینے لگے۔

عرب خبر رساں ادارے ”الجزیرہ“ کے مطابق حملہ ہوتے ہی تل ابیب کے آسمان پر شعلے اور میزائل دیکھے گئے۔

الجزیرہ نے ابتدائی طور پر کہا کہ فی الحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ میزائل کہاں سے آرہے ہیں۔ بعد میں بتایا گیا کہ حملہ کرمانشاہ سے ہوا۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ سے رپورٹ کرتے ہوئے فلسطینی صحافی محمد خیری نے کہا کہ آسمان میں درجنوں پروجیکٹائل مغرب کی طرف یروشلم اور اسرائیل کی طرف جاتے دیکھے گئے۔

محمد خیری نے الجزیرہ عربی کو بتایا ’میزائل تقریباً بغیر رکے جا رہے تھے۔ سائرن مسلسل بج رہے تھے۔ اسرائیل کے بڑے علاقوں میں سائرن کو سنا جا سکتا تھا‘۔

صحافی نیلز ایڈلر نے اردن کے دارالحکومت عمان سے رپورٹنگ کرتے ہوئے بتایا کہ رات کا آسمان اس طرح چمک رہا تھا کہ ایسا لگتا ہے آسمان پر ہی میزائل داغے گئے ہوں۔ لوگ میزائلوں کو دیکھنے کے لیے باہر نکل آئے۔ دور دور تک کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے سالوو کے بعد عمان کے اوپر آسمان میں ایک اور میزائلوں کا بیراج گزرتا دیکھا گیا، اس بار آسمان پر واضح انٹرسیپشن دیکھنے کو ملی اور زوردار دھماکوں کی آوازیں آئیں۔

اس دوران اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اطلاع دی کہ بین گوریون ہوائی اڈے پر ٹیک آف اور لینڈنگ روک دی گئی ہے۔

عرب میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایران کی جانب سے لانچ کئے گئے میزائلوں کے کم از کم تین مختلف جھنڈ دیکھے گئے جو عمان کے اوپر سے گزرے اور تل ابیب اور مشرقی یروشلم میں گرے۔

اسرائیل کا بھاری نقصان ہونے اور میزائلوں کے تین جھنڈوں کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے خطے میں موجود امریکی فوج کو ایرانی میزائل مار گرانے کے احکامات جاری کئے۔

تاہم، کچھ دیر بعد ہی اسرائیلی فوج کے ترجمان نے میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے شہریوں کو شیلٹرز سے باہر آںے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ ایران کا حملہ پورا ہوچکا ہے، ہم مزید حملے کی توقع نہیں کرتے۔

ناکامی پر پروپیگنڈا

ایران کی جانب سے داغے گئے سیکڑوں میزائلوں کو اسرائیل میں گرنے سے روکنے میں آئرن ڈوم کی بدترین ناکامی پر اسرائیل نے پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے کچھ ہائپر سانک میزائل بھی فائر کیے، ان میزائلوں میں ائیر ڈیفنس سسٹم سے چھپنے کی صلاحیت ہوتی ہے، یہ اتنے تیز ہوتے ہیں کہ تین منٹ میں ایران سے اسرائیل پہنچ جاتے ہیں۔

ہم نے مقبوضہ علاقوں کے قلب کو نشانہ بنایا، ایران

ایران کی خبر رساں ایجنسی ”فارس“ نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے اسرائیل پر میزائل حملہ گزشتہ ہفتے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ اور اس سال کے شروع میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے جواب میں کیا گیا ہے۔

آئی آر جی سی نے اپنے بیان میں کہا، ’اسماعیل ہنیہ، حسن نصر اللہ اور (آئی آر جی سی گارڈز کمانڈر) نیلفرشون کی شہادت کے جواب میں، ہم نے مقبوضہ علاقوں کے قلب کو نشانہ بنایا‘۔

نیتن یاہو کے دلاسے

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیل کے عوام کو چوکنا رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اسرائیل کے عوام! ہم ایران کے ساتھ جنگ کی حالت میں ہیں، میں آپ سے دو چیزوں پر عمل کرنے کو کہتا ہوں، ایک تو فوج کے احکامات پر سختی سے عمل کریں، دوسرا لڑائی جھگڑا نہ کریں اور اتحاد سے رہیں‘۔

نصر اللہ کی شہادت کے بعد لبنانی تنظیم کا اسرائیل پر بڑا حملہ، موساد ہیڈکوارٹر اور انٹیلیجنس بیس پر راکٹوں کی بارش

ہم نے مقبوضہ علاقوں کے قلب کو نشانہ بنایا

قبل ازیں، امریکہ کے انٹیلی جنس ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ ایران اسرائیل کے ملٹری بیسز پر حملہ کرے گا، ایران تل ابیب کے قریب اسرائیلی انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹرز کو بھی نشانہ بنائے گا۔

انٹیلیجنس ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیں ہائی الرٹ پر ہیں کیونکہ 24 گھنٹے میں ایرانی حملہ ہوسکتا ہے۔

حزب اللہ کی اسرائیل کے جنوبی لبنان پر زمینی حملے اور لبنانی فوج کے پیچھے ہٹنے کی تردید

خیال رہے کہ منگل کو حزب اللہ نے تل ابیب کے قریب ائیربیس پر فادی 4 میزائل فائر کیا ہے، فادی 4 میزائل اپنے ہدف پر درست نشانہ لگا کر بڑی تباہی لاتا ہے۔

اسرائیل فوج کی ہدایات

اسرائیلی فوج نے بھی خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی عوام ایران کے میزائل حملوں کیلئے تیار رہیں، ایران بڑے پیمانے پر میزائل حملے کرسکتا ہے، جیسے ہی سائرن بجتے ہیں محفوظ مقامات پر چلے جائیں، محفوظ مقامات سے باہر اس وقت تک نہ آئیں جب تک کہا نہ جائے۔

Benjamin Netanyahu

Israeli military intelligence base

Iran Missile Attack

Fadi 4 Missiles

Iran Attacks Israel