Aaj News

پیر, اکتوبر 14, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

ایرانی حملے میں کوئی زخمی تک نہیں ہوا، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

'ہم پر ایک سنگین حملہ ہوا ہے، اور اس کے سنگین نتائج ہوں گے'
شائع 01 اکتوبر 2024 11:03pm

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئیل ہاگاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حملے میں کوئی اسرائیلی زخمی نہیں ہوا ہے، اسرائیلی فوج نے ایران کو ”سنگین نتائج“ سے خبردار کیا ہے۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے ایک بیان میں کہا کہ منگل کو اسرائیل پر کئے گئے ایران کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

میزائل حملوں کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب کی اسرائیل کو بڑی دھمکی

ڈینئیل ہگاری کا کہنا تھا کہ ’ہم پر ایک سنگین حملہ ہوا ہے، اور اس کے سنگین نتائج ہوں گے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اسرائیل کو ایران کی طرف سے خطرے کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ ایرانی میزائلوں نے وسطی اور جنوبی اسرائیل میں براہ راست گرے ہیں۔

ریئر ایڈمرل ڈینیل ہگاری نے کہا کہ ’ہم نے بہت سے میزائلوں کو روکا ہے۔ ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہمیں زخمیوں کا علم نہیں ہے۔‘

IDF

DANIEL HAGARI

Iran Missile Attack

Iran Attacks Israel