Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں سونے کے دام پھر بڑھ گئے، نئی قیمت کیا ہوگئی

مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال کی وجہ سے سونے اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ
شائع 02 اکتوبر 2024 02:59pm

پاکستان میں 4 روز بعد سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، سونے کے نرخوں میں 600 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا،جس کے بعد قیمت پونے تین لاکھ روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔

آل صرافہ اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 4 دن بعد سونا پھر مہنگا ہوا ہے، بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی اور 10 گرام سونے کی قیمت بھی 515 روپے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے پر پہنچ گئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050 روپے مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس قیمت 2653 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال کی وجہ سے سونے اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024

PURE GOLD

GOLD PRICES GO UP