Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

گولی لگنے کے بعد گووندا کی پہلی ویڈیو منظرِعام پر آگئی

گولی لگنے کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئےتھے
شائع 04 اکتوبر 2024 03:12pm

بالی ووڈ سپر اسٹار گوندا کی گولی لگنے کے بعد پہلی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گووندا کو منگل کی صبح اپنے لائسنس یافتہ ریوالور سے ٹانگ میں گولی لگ گئی تھی ۔ جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئےتھے۔ ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد انہیں ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کردیا گیاتھا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک گھنٹے کی سرجری کے بعد گولی نکال دی تھی۔

بھارتی اداکار گووندا نے خود کو گولی مار لی

رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے ان کا لائسنس یافتہ ریوالور بھی ضبط کر لیا ہے۔

گووندا کے منیجر ششی سنہا کے مطابق اداکار کے ساتھ یہ واقعہ منگل کی صبح اس وقت پیش آیا جب وہ کولکتہ روانہ ہونے کے لیے تیار ہو رہے تھے۔ منیجر نے کہا، کولکتہ میں ایک شو تھا، جس کے لیے صبح چھ بجے کی فلائٹ تھی۔ گووندا ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والے تھے وہ اپنا ریوالور الماری میں رکھ رہے تھے کہ غلطی سے گولی چل گئی۔

اس وقت گووندا گھر میں اکیلے تھے اور ان کی اہلیہ کولکتہ میں تھی۔

جمعے کو گووندا کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ ڈسچارج ہونے کے بعد کی ان کی ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔ جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہجوم میں گھرے ہوئے ہیں اور وہیل چیئر پر بیٹھے اپنے چاہنے والوں اور مداحوں کا ہاتھ جوڑ کر شکریہ ادا کررہے ہیں۔

Celebrities

Bollywood

lifestyle