Aaj News

ہفتہ, نومبر 09, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

پہاڑ کے گڑھے میں پھنسے لڑکے کو 17 گھنٹے بعد نکال لیا گیا

12 سالہ لڑکا پہاڑوں پر بکریاں چراتے ہوئے پتھریلے سوراخ میں پھنس گیا تھا
شائع 31 اکتوبر 2024 01:32pm

راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے پہاڑ کے گڑھے میں پھنسے بارہ سالہ لڑکے کو سترہ گھنٹے کی طویل کوششوں کے بعد نکال لیا گیا۔

واضح رہے تحصیل کہوٹہ میں جھمیترا گاؤں کا رہائشی 12 سال کا بچہ پہاڑوں پر بکریاں چراتے ہوئے پتھریلے سوراخ میں پھنس گیا تھا۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ پتھریلے ہول کے اندر ہی بچے کو ڈریپ لگا دی گئی تھی۔ اب تازہ اطلاعات کے مطابق لڑکے کو باحفاظت نکال لیا گیا۔

پہاڑ کے گڑھے میں پھنسے بچے کو ریسکیو کرنے کے لئے17 گھنٹے تک آپریشن جاری رہا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

rawalpindi

Child

mountain

hole