Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی رہنما انور زیب رہائی کے بعد گھر پہنچ گئے، علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا

ایم پی اے کا جیل سے رہائی کے بعد ورکرز نے ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا۔
شائع 03 نومبر 2024 09:37pm

ڈی چوک احتجاج میں گرفتاری کے بعد رہا ہونے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے انور زیب گھر پہنچ گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن انور زیب ڈی چوک جلسے کے موقع پر پنجاب پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

ایم پی اے کا جیل سے رہائی کے بعد ورکرز نے ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا۔

پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی جیل سے رہائی کے بعد رہائش گاہ پہنچے تو خوشی میں مداحوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔

گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے علاقہ گونج اٹھا اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔

Anwar Zeb