Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی دھمکی، چھتیس گڑھ سے کال

دھمکی سلمان خان کو دھمکی ملنے کے چند دن بعد سامنے آئی
شائع 07 نومبر 2024 01:36pm

سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی ملنے کے چند دن بعد ’جوان‘ اسٹار کو دھمکی دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’جوان‘ اسٹار کو یہ دھمکی سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی ملنے کے چند دن بعد سامنے آئی ہے۔ کالے ہرن کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر سلمان خان کو نشانہ بنانے والے گینگ نے دھمکی کے طور پر 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔

کس سپر اسٹار سے رشی کپور نفرت کرنے لگے تھے؟

سلمان خان کے بعد بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ایک اور مشہور سلیبریٹی بن گئے جنہیں دھمکیاں مل گئیں۔ اس دھمکی کے بعد جمعرات کو باندرہ پولیس اسٹیشن میں ایک نامعلوم شخص کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا تھا۔

پولیس نے چھتیس گڑھ میں کال کا سراغ لگایا اور ملزم کی تلاش میں رائے پور پہنچ گئی ہے۔ پولیس حکام فیضان خان نامی شخص کی تلاش میں ہیں، جس کا فون مبینہ طور پر دھمکی بھیجنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا ہےکہ فون کرنے والے نے دھمکی دی کہ اگر تاوان کے طور پر کئی کروڑ روپے ادا نہیں کیے گئے تو وہ شاہ رخ خان کو نقصان پہنچائے گا۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات