Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

آسٹریلیا کیخلاف میچ میں محمد رضوان نے ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا

اس سے قبل یہ ریکارڈ ایڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، سرفراز احمد کے پاس بھی موجود ہے
شائع 08 نومبر 2024 12:02pm
تصویر بشکریہ کرک ٹائم
تصویر بشکریہ کرک ٹائم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

دوسرے ون ڈے میں آسٹریلوی بیٹرز وکٹوں کے پیچھے کیچ تھماتے رہے، وکٹ کیپرمحمد رضوان نے چھ کیچز پکڑے اور ورلڈ ریکارڈ بھی برابر کیا۔

رپورٹ کے مطابق قومی کپتان محمد رضوان اگر آج آسٹریلوی بیٹر ایڈم زیمپا کا کیچ پکڑ لیتے تو یہ ورلڈ ریکارڈ ان کے نام ہو جاتا۔

اس سے قبل ایڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک اسٹیورٹ، میٹ پرائیر، جوز بٹلر، سرفراز احمد، کوئنٹن ڈی کاک اور میتھیو کراس بھی ایک میچ میں 6 کیچ کرچکے ہیں۔

mohammad rizwan

world record

catch