Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

عظمیٰ بخاری کی مبینہ نازیبا وڈیو وائرل کرنے والا ملزم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار

ملزم کا نام علی حسن طور ہے، جو سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا.
شائع 28 نومبر 2024 05:08pm

سیالکوٹ: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کا نام علی حسن طور ہے، جو سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔ اسے ایف آئی اے نے آج صبح سیالکوٹ ایئرپورٹ سے حراست میں لیا۔

نمائندہ ایکسپریس نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس نیلم نے بھی احکامات جاری کیے تھے۔ ان احکامات کی روشنی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، اور آج ایف آئی اے کو اس کارروائی میں کامیابی ملی ہے۔

نازیبا ویڈیو پر عظمیٰ بخاری کی فلک جاوید سے آن لائن جھڑپ، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر حکم جاری

عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس : پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

پاکستان

uzma bukhari