گنڈا پور کا دوبارہ اسلام آباد جانے کا اعلان
وزیر اعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر اسلام اباد جانے کا اعلان کیا ہے۔
گنڈاپور نے یہ اعلان خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس جمعہ کی شب منعقد ہوا جس میں پی ٹی ائی کے ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے تقاریر کی گئی۔ اس دوران علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو دھمکیاں بھی دیں۔
اپنے خطاب کے دوران گنڈاپور نے کہا کہ ہم ایک بار پھر اسلام آباد آ رہے ہیں اور اس حوالے سے فیصلہ ہو گیا ہے۔
گنڈاپور نے کہا کہ ’عمران خان کو رہا کر دو، ورنہ ہم نے پھر میٹنگ کی ہے، اگلی حکمت عملی تیار کی ہے۔‘
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اراکین نے مرکزی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
گنڈاپور نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی ’حکومت ہو یا نہ ہو ہماری حکمت عملی اس کے باوجود بھی ہے اس پر کام کریں گے۔ حق کے لیے لڑیں گے اور اگر حق نہ ملا تو جس طرح ہمارے بچوں کو شہید کیا گیا ہے حق کے لیے ماریں گے۔‘
خیبر پختون خوا اسمبلی کے اجلاس سے پہلے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں صورتحال پر غور کیا گیا۔
وفاقی کابینہ کی اکثریت نے پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی حمایت کردی
تاہم پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران اسلام آباد دوبارہ جانے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی اس حوالے سے کسی ٹائم فریم کی بات کی گئی ہے۔