جیل میں عمران خان کی زندگی خطرے میں، بشریٰ اور حواریوں نے سودا کردیا، فیصل واوڈا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اور آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی پر بڑے الزامات عائد کرتے ہئے اشارہ دیا ہے کہ عمران خان انہیں طلاق دے سکتے ہیں۔
فیصل واوڈا نے آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کی جو پریس ریلیز جاری ہوئی اس میں چار چیزیں اہم ہیں، سب سے پہلی چیز یہ کہ آرمی چیف نے واضح کیا ہے ہم پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ ہیں کسی سیاسی پارٹی کے ساتھ نہیں، ایک پیج ایک پیج کرنے والوں کو یہ کلئیرٹی دی گئی ہے، وقتاً فوقتاً یہ وضاحت ضروری ہوتی ہے کیونکہ سیاستدان یہ تاثر پیدا کر دیتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ہیں ’جیسے وہ ان کے ابا جی کا کوئی ملازم ہے‘۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ایک اور بات جو کی گئی وہ یہ تھی کہ افغانستان ہمارا برادر ملک ہے، لیکن دہشتگردی کیلئے جو ان کی زمین استعمال ہو رہی ہے وہ اس کو دیکھیں، ادھر بھی کلئیرٹی آگئی کہ خیبرپختونخوا کے سیاستدان یہ تاثر پیدا کر رہے تھے کہ افغانستان اور ہم آپس میں دشمن ہیں۔
نمبر تین پر انہوں نے کہا کہ یہ جو پٹھانوں کا بیانیہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے، ’خان صاحب کی بیگم نے جو قومیت کا کھیل کھیلا پٹھان پٹھان پٹھان کرکے‘۔ اس موقع پر ان سے سوال ہوا کہ آپ بشریٰ بیگم کی بات کر رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ’عمران خان صاحب کی آج کے دن تو ایک ہی ہیں، کل طلاق کے بعد دوسری آجائیں تو میں کچھ کہہ نہیں سکتا‘۔ میزبان شوکت پراچہ نے کہا کہ یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں؟ جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ ’اس پر آگے بات کریں گے‘۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ’بشریٰ بیگم نے بہت خطرناک بیانیے کو جنم دیا اور پھر حکومت کی غیر ذمہ داراور نااہل ٹیم نے اس کو تاثر ایسا دیا کہ وہ بھی جاگ پنجابی جاگ کی سیاست کرنے آرہے ہیں، قومیت کو آمنے سامنے کیا اور تاثر یہ دیا کہ شاید ریاست، آرمی، اسٹبلشمنٹ پٹھانوں کے خلاف ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ دوسری طرف یہ تاثر بھی دیا گیا کہ تحریک انصاف کے آگے بھی ریاست، اسٹبلشمنٹ اور فوج کھڑی ہے، جو کہ ایسا نہیں ہے کیونکہ وہ نہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف ہیں نہ ساتھ ہیں۔
فیصل واوڈ انے کہا کہ چوتھا جو سب سے اہم پوائنٹ ہے وہ ہے پراپیگنڈا، جو ملک سے باہر ہورہا ہے اس کے آپ کو ڈالرز ملتے ہیں، ان سب کو ڈالرز ملتے ہیں جب یہ اس طرح کا پروپیگنڈا ملک کے اندر یا باہر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پمز اسپتال تین افراد کے سرٹیفکیٹس آئے جنہیں گولیا لگی ہیں، میں تو بڑا کلئیر ہوں کہ تحریک انصاف نے مارا ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مراد سعید اگر پکڑا گیا تو بہت سارے لوگ پھانسی کے پھندے پر چڑھ جائیں گے، جن میں بانی (عمران خان) بھی ہیں اور فیض حمید صاحب بھی ہیں۔
انہوں نے انکشاف کی کہ ’پہلی مرتبہ جب بڑے گھر سے عمران خان کی مس انڈراسٹینڈنگ ہوئی تو اس میں حماد اظہر تھے جو گئے تھے عمران خان کی شکایت کرنے، یہ یاد رکھئے گا‘۔
ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ’بشریٰ بی بی کی گرفتاری لازمی ہونی ہے، اس میں کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئیے‘۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی پر قتل کی ایف آئی آر ہے انہیں کیسے چھوڑ سکتے ہیں۔
فیصل واوڈا نے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی اور تارا مسیح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے عمران خان کی زندگی کا فیصلہ اور سودا ان کی بیوی اور گنڈاپور ٹائپ کے حواری جو بند کمروں میں بیٹھ کر اشتعال دلاتے ہیں، انہوں نے کرلیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کا روشن چہرہ پاکستان کی دو طلاقوں پر مبنی ہے، ایک طلاق خان صاحب کو بیگم صاحبہ کو دینی ہے اور ایک طلاق ن لیگ کو ملنی ہے‘۔
Comments are closed on this story.