Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

جوڈیشل کمیشن: اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعیناتی کیلئے نام سامنے آگئے

اسلام آباد میں ججز تقرری کیلئے 10 ،لاہور ہائیکورٹ کیلئے 21 ناموں کی فہرست
شائع 12 دسمبر 2024 10:23pm

جوڈیشل کمیشن کے 21 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کے سلسلے میں اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس میں ججوں کی تقرری کیلئے نامزد کردہ امیدواروں کے نام سامنے آ گئے، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ججزتقرری پر غورکیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کیلئے 10 امیدواروں کی فہرست دی گئی ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے2 امیدواروں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعظم خان ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کے نام تجویزکئے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے ایڈووکیٹ کاشف علی ملک ، اسلام آباد بار کونسل کے نمائندے ذوالفقارعلی نے ایڈووکیٹ قمرحسین شاہ سبزواری کا نام دیا گیا ۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے ایڈووکیٹ سلطان مظہر شیرخان کونامزد کیا ، جبکہ روشن خورشید بروچہ نےایڈیشنل سیشنز جج ہمایوں دلاورکو نامزد کیا ہے ۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹرفاروق ایچ نائیک کی جانب سے 4 نام تجویز کیے گئے ، جن میں قمرحسین سبزواری، عمراسلم خان، دانیال اعجاز اور کاشف علی شامل ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کیلئے 21 ناموں کی فہرست جوڈیشل کمیشن کو ارسال کی گئی ، جسٹس منصورعلی شاہ نے 11 نام تجویز کیے، ان میں سابق رجسٹرار جزیلہ اسلم کا نام بھی شامل ہے۔

سید علی ظفر نے 3 فاروق نائیک نے 8 نام دیئے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق کا نام بھی زیرغورآئے گا، سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کا نام بھی بطور ایڈیشنل جج غورہوگا۔

سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کے بیٹے ثاقب جیلانی کا نام بھی فہرست میں شامل، اسی طرح سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب قاسم چوہان کا نام بھی زیرغور آئے گا۔

جبکہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے بطور سینیٹر انتخاب کے خلاف درخواست گزار نوازش پیرزادہ کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

paksitan

Islamabad High Court