پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب
پاکستان تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی، اجلاس میں مذاکرات کے حوالے سے بھی بات ہوگی، جبکہ پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل بارے بھی بات چیت ہوگی۔
عمران خان کو بوسہ دیا، بانی پی ٹی آئی نے مجھے گلے لگالیا، شیخ رشید
یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی، 30 دن سے محفوظ فیصلہ سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔
عمران خان نے جیل سے پیغام دے دیا ، فیصل چوہدری
احتساب عدالت کے فیصلے کے مطابق القادر ٹرسٹ کو سرکاری کنٹرول میں دے دیا گیا جبکہ القادر یونیورسٹی کو بحق سرکار ضبط کر لیا گیا۔
**190 ملین پاؤنڈ کیس میں جس سے پیسہ لیا، اُسی کو واپس کردیا، عطا تارڑ**
عدالت نے بانی پی ٹی آئی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کاٹنا ہوگی۔ اسی طرح ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جس کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 3 ماہ قید ہوگی۔
Comments are closed on this story.