Aaj News

جمعرات, فروری 13, 2025  
14 Shaban 1446  

ٹرمپ نے آتے ہی بائیڈن کے کئی احکامات الٹ دئیے

سب سے پہلے امریکا، حلف اٹھانے کے بعد صدر ٹرمپ نے نعرہ لگا دیا
شائع 21 جنوری 2025 08:04am

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے ہی بائیڈن انتظامیہ کے کئی احکامات الٹ دئیے ہیں۔امریکا موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پیرس معاہدے سے پھر باہر ہوگیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کردیے۔ بائیڈن کا 2030 تک الیکٹرک گاڑیوں کا ہدف پچاس فیصد کرنے کا آرڈر بھی منسوخ کردیا گیا۔ مصنوعی ذہانت پالیسی سے متعلق بائیڈن کا ایگزیکٹو آرڈر منسوخ ہوگیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی بھرتیاں روکنے کے حکم نامے سمیت بائیڈن کے 78 صدارتی اقدامات کو منسوخ کرنے کے دستاویز پر دستخط کیے۔ جس میں اظہار رائے کی آزادی اور سنسر شپ ختم کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر پر بھی شامل ہے۔

علاوہ ازیں، کیپٹل ہل حملے میں ملوث 15 سو افراد کو معافی دینے کے آرڈرز پر بھی دستخط کردیے گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا سرحدوں پر ایمرجنسی نافذ کرنے اور غیر قانونی تارکین کو واپس بھیجنے کا اعلان

امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں ”سب سے پہلے امریکا“ کا نعرہ لگادیا اور انہوں نے اپنے ملک اور قوم کو دنیا بھر میں عظیم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے حکومتی پالیسز جاری کردیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی سرحدوں پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے غیر قانونی تارکین کو واپس بھیجنے کا بھی اعلان کیا۔

وائٹ ہاؤس میں دوسری دفعہ امریکی صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب کے آغاز میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج سے امریکا کا نیا اور سنہرا دور شروع ہورہا ہے، ہم دنیا بھر میں امریکا کو نیا مقام اور عزت دلوائیں گے، ہم کسی بھی ملک کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارا فائدہ اٹھائیں، ٹرمپ انتظامیہ میں ہر ایک دن میں ’امریکا سب سے پہلے‘ کے نظریے پر کار بند رہیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی اور ملک کا تحفظ یقینی بنائیں گے، مزید کہا کہ ہماری ’اولین ترجیح‘ ایک آزاد، قابل فخر اور خوشحال قوم بنانا ہے، امریکا جلد ہی پہلے سے زیادہ طاقتور، مضبوط اور غیر معمولی ہو جائے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ پر امید ایوان صدر میں واپس آئے ہیں کہ ہم قومی کامیابی کے ایک سنسنی خیز نئے دور کے آغاز پر ہیں، مزید کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی کی لہر پھیل رہی ہے، امریکا کے پاس پوری دنیا میں فائدہ اٹھانے کا موقع ہے، جو پہلے کبھی نہیں تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اپنے اوپر قاتلانہ حملے کی بابت بات کرتے ہوئے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو اعتماد کے بحران کا سامنا ہے، کئی برسوں سے ایک بنیاد پرست اور بدعنوان اسٹیبلشمنٹ نے ہمارے شہریوں سے طاقت اور دولت چھین لی ہے جبکہ ہمارے معاشرے کے ستون ٹوٹ چکے ہیں اور بظاہر مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومتیں امریکی شہریوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہیں، اور خطرناک مجرموں کو پناہ اور تحفظ فراہم کیا ہے، جو دنیا بھر سے ہمارے ملک میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہوئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تباہی کے وقت ڈیلیور نہ کرنے اور تعلیمی نظام کے ساتھ ساتھ وسائل استعمال کرنے پر امریکی صحت عامہ کے نظام پر بھی تنقید کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سب چیزوں کی تبدیلی شروع کرنے کا دن ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے عہد کیا کہ اس لمحے سے امریکا کا زوال ختم ہو گیا ہے،

امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں سے 250 سالہ تاریخ میں کسی بھی صدر سے زیادہ مجھے آزمایا اور چیلنج کیا گیا، اور میں نے اس سب سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

پینسلوینیا میں قاتلانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے خدا نے بچایا تاکہ میں امریکا کو دوبارہ عظیم بناسکوں، جس پر حاضرین نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔

نومنتخب امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ محب وطن امریکیوں کی ہر ’نسل، مذہب، رنگ‘ کے شہریوں کے لیے امید، خوشحالی اور تحفظ لائے گی، انہوں نے اعلان کیا کہ 20 جنوری 2025 آزادی کا دن ہے، قومی اتحاد اب امریکا واپس لوٹ رہا ہے۔

’جنوبی سرحد پر قومی ایمرجنسی لگانے کا اعلان‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی سرحدوں پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے غیر قانونی تارکین کو واپس بھیجنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس معاملے میں ہماری میکسیکو والی پالیسی ہے۔ ہم اپنے لوگوں کو انصاف، صحت کی سہولیات اور گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کریں گے۔

صدر اور وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد

راز افشاں کرنے کی دھمکی اور ٹرانس جینڈرز کے خلاف کارروائی، عہدہ سنبھالنے سے قبل ٹرمپ کے اعلانات نے امریکہ کو ہلا دیا

ٹرمپ نے کہا کہ میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور اُن کے لیے لڑوں گا، اس لڑائی میں انہیں فتح دلواؤں گا۔

Donald Trump

US President

Washington