Aaj News

جمعرات, فروری 13, 2025  
14 Shaban 1446  

امریکا کی 22 ریاستوں نے شہریت کا پیدائشی حق منسوخ کیے جانے کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا
شائع 22 جنوری 2025 08:57am

امریکا کی 22 ریاستوں نے شہریت کا پیدائشی حق صدر ٹرمپ کی جانب سے منسوخ کیے جانے کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق صدارتی حکم نامے کے خلاف ڈیموکریٹس کی جانب سے محاذ بنا لیا گیا ہے جس کے بعد وہ امیگریشن پالیسی تبدیل کیے جانے کے خلاف ڈٹ گئے ہیں۔

کیلیفورنیا اور نیوجرسی کے اٹارنی جنرل میتھیو پلیٹکن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ پیدائشی حق شہریت ختم کرنا امریکی آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ جو بچے امریکا میں پیدا ہوں گے وہ امریکی ہوں گے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ نے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے روز سے ہی مختلف شعبوں میں ایگزیکٹو آرڈروں کے اجرا کا سلسلہ شروع کر دیا۔

ٹرمپ صدارت میں کرپٹو کرنسی پر پابندیاں ختم کرنے کی تیاری، بٹ کوائن مہنگا

ایک بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اپنی ویب سائٹ پر چند صدارتی اقدامات میں سے ’پروٹیکٹنگ دی میننگ اینڈ ویلیو آف امریکن سٹیزن شپ‘ (پیدائش پر شہریت کی تعریف) پر حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ لوگ جو امریکا میں پیدا ہوئے، لیکن اس دائرہ اختیار میں نہیں آتے، وہ پیدائش پر حق شہریت میں شامل نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اے آئی انفراسٹرکچر میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ اوپن اے آئی، سافٹ بینک، اوریکل 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین پر 10 فیصد ٹیرف سے متعلق بات چیت کر رہے ہیں جس کا اعلان ایک دن کردیا جائے گا۔

امریکی صدر نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین جنگ نہیں ہونی چایئے تھی، جنگ بندی کے لیے صدر پیوٹن اور زیلنسکی سے بات کروں گا۔

فیکٹ چیک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جھوٹ بے نقاب

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر کو یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے، اور اگر وہ نہیں آئے تو ممکن ہے روس پر پابندیاں عائد کروں۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر سے کہا ہے یوکرین کا مسئلہ حل کرنے میں مدد کریں۔ یوکرین کو اسلحہ بھیجنے کے مسئلے کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ یورپی یونین کو یوکرین پر زیادہ اخراجات کرنے چاہییں۔

ٹرمپ حلف برداری تقریب میں ایلون مسک کے متنازع انداز پر سوشل میڈیا برہم

صحافیوں سے گفتگو صدر ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کی انتقامی کارروائی کا نشانہ بننے والے افراد کو معافی دینے کا بھی اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن کی جانب سے اپنے اہلخانہ اور مجرموں کو صدارتی معافی دی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹک ٹاک کے مالک سے ملاقات کی ہے، کوئی ٹک ٹاک کو خرید لے اور آدھی آمدنی امریکا کو دے، ایلون مسک اگر ٹک ٹاک خریدنا چاہیں گے تو ڈیل کرا دوں گا۔

Donald Trump

AI Project