Aaj News

ہفتہ, فروری 15, 2025  
16 Shaban 1446  

جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے پر فوجی آپریشن، 9 فلسطینی شہید

جاں بحق ہونے والوں میں ڈاکٹر اور نرس بھی شامل ہیں،عرب میڈیا رپورٹس
شائع 22 جنوری 2025 10:29am

جنگ بندی معاہدے کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے آپریشن شروع کر دیا۔ جنین شہر میں فوجی آپریشن کے نتیجے میں 9 فلسطینی شہید اور 40 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والوں میں ڈاکٹر اور نرس بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی بلڈوزر نے جنین میں سڑکیں تباہ کردیں۔

اس حوالے سے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی پر شدید تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی پرتشدد کارروائی میں فلسطینیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔ اسرائیلی فوج طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔

بدترین ناکامی کا احساس ہر وقت بے چین رکھتا ہے، اسرائیلی آرمی چیف کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

غزہ جنگ بندی کا آغاز: 3 اسرائیلیوں کے بدلے 90 فلسطینی قیدی رہا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنین کو عسکریت پسندوں کی نئی آماجگاہ کسی صورت نہیں بننے دیں گے۔

Israel

Palestine

israeli armed man

Gaza Cease Fire Deal

9 palestanian killed