Aaj News

منگل, مارچ 18, 2025  
17 Ramadan 1446  

پاکستان میں 2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق

گذشتہ برس مجموعی طور پر 73 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، این ای او سی
شائع 22 جنوری 2025 08:47pm

پاکستان میں سال 2025 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا، نئے سال کا پہلا پولیو کیس خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوا، این ای او سی نے تصدیق کر دی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر ( این ای او سی) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، 2024 میں مجموعی طور پر 73 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، تعداد کتنی ہوگئی؟

این ای او سی کا کہنا ہے کہ 2024 میں ڈیرہ اسماعیل خان میں 11 پولیو کیس رپورٹ ہوئے، جبکہ گذشہ برس بلوچستان سے 27 پولیو کیسز، خیبر پختونخوا اور سندھ سے 22، 22 پولیو کیسز سامنے آئے تھے۔

پولیو کے 60 فیصد نئے کیس بغیر ویکسینیشن والے بچوں میں ہوئے

کوآرڈینیٹر این ای او سی کا کہنا ہے کہ نئے سال کی پہلی قومی پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو رہی ہے، ڈی آئی خان سمیت تمام متاثرہ اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ جنوبی خیبر پختونخوا سمیت پاکستان کے ہائی رسک اضلاع میں پولیو کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

KPK

paksitan

Dera Ismail Khan

Polio Virus

polio case