Aaj News

ہفتہ, فروری 15, 2025  
16 Shaban 1446  

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں امام الحق کو شامل کئے جانے کا امکان

پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی تھی
شائع 24 جنوری 2025 09:01pm

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کل سے دوسرا اور آخری ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے، قومی ٹیم میں امام الحق کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ملتان ہی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے دن ہی 127 رنز سے شکست دے دی تھی۔ اطلاعات کے مطابق تجربے کار بلے باز امام الحق کو دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بطور اوپنر شامل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں محمد حریرہ نے ٹیسٹ ڈیبیو کرتے ہوئے کپتان شان مسعود کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا تھا، امام الحق کی ٹیم میں شمولیت کی صورت میں وہ حریرہ کے ساتھ اننگ کا آغاز کریں گے، کپتان شان مسعود تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

29 سال کے امام الحق نے پاکستان کے لیے آخری ٹیسٹ دسمبر 2023 میں آسڑیلیا کے خلاف کھیلا تھا، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 24 ٹیسٹ کی 46 اننگز میں 37.33 کی اوسط سے 1568 رنز بنائے ہیں، جن میں 3 سینچریاں اور 9 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔

امام الحق نے پاکستان کے لیے 72 ون ڈے میچو ں میں 48.27 کی اوسط سے 9 سینچریوں اور 20 نصف سینچریوں کی مدد سے 3138 رنز بنا رکھے ہیں۔

cricket

PCB

test cricket

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Batsmen