مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر عدیل احمد گرفتار
ملزم نے گجرات کے رہائشی ریحان سے چالیس لاکھ روپے وصول کیے تھے، ایف آئی اے
ایف آئی اے سرکل گوجرانوالہ نے مظفر گڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر عدیل احمد کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے گجرات کے رہائشی ریحان سے چالیس لاکھ روپے وصول کیے تھے۔
ریحان کو پاکستان سے دبئی اور پھر ایتھوپیا کے راستے سینیگال لے جایا گیا، شہری سینیگال سے موریطانیہ پہنچا اور پھر کشتی حادثے میں جاں بحق ہوا۔
ورثا نے انسانی اسمگلر عدیل کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، ملزم حادثے کے بعد سے روپوش تھا۔
Morocco Boat Incident
Human Trafficker Adeel Ahmed Arrested
مقبول ترین
Comments are closed on this story.