اسرائیل معاہدے سے پھر گیا، جنوبی لبنان میں فوج کی تعیناتی برقرار رکھنے کا اعلان
اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں فوج کی تعیناتی برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
خبرساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر نے دعویٰ کیا ہے کہ معاہدے پر مکمل عملدرآمد نہ ہوا علاقے سے اسرائیلی فوج کا انخلا لبنانی فوج کی تعیناتی اور معاہدے پر عمل درآمد پر منحصر ہے۔
نیتن یاہو کے دفتر سے کہا گیا کہ معاہدے کے تحت جنوبی لبنان سے پیر کی صبح 4 بجے تک اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے جنجگوؤں کا انخلا اور لبنانی فوج کی تعیناتی ہونی ہے۔
دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کے باوجود فلسطین میں بھی اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے۔
جنگ بندی معاہدہ، حماس کا 4 اسرائیلی خواتین کو آج رہا کرنے کا اعلان
رپورٹ کے مطابق قباطیہ میں ایک گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے میں دو افراد شہید ہوگئے۔ جنین میں پانچ روز سے جاری اسرائیلی آپریشن کے دوران 14 فلسطینی شہید اور 40 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔
جبکہ 3 ہزار فلسطینی خاندان جبری نقل مکانی پر مجبور کردیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 47 ہزار 283 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اسرائیل غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کا حق رکھتا ہے، نیتن یاہو
اقوام متحدہ کے انسانی امداد امور دفتر کے مطابق گزشتہ روز امداد لیکر 339 ٹرک غزہ پہنچے امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments are closed on this story.