Aaj News

جمعرات, مئ 22, 2025  
24 Dhul-Qadah 1446  

شہر قائد میں سردی کا زور ٹوٹ گیا، رات خنک، دن گرم رہے گا

شہر کا فضائی معیار بدستور خراب، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، ماہرین کی ہدایت
شائع 28 جنوری 2025 09:41am

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا جبکہ رات کے وقت خنکی کا احساس برقرار رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج کے دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر میں اس وقت مطلع ابر آلود اور موسم سرد ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ شمال مشرقی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 184 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے، جو صحت کے لیے مضر قرار دی جا رہی ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کے لیے احتیاط ضروری ہے۔

karachi weather

Karachi Winter