ٹرمپ نے چند ’نایاب چیزوں‘ کے بدلے یوکرین کی مدد کا اشارہ دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اشارہ دیا ہے کہ وہ یوکرین کے نایاب معدنی وسائل تک رسائی کو امریکہ کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی امداد کی شرط کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے شکایت کی کہ امریکہ نے یوکرین کو یورپی شراکت داروں کے مقابلے میں زیادہ فوجی اور اقتصادی امداد فراہم کی ہے۔
انہوں نے کہا، ’ہم یوکرین کے ساتھ ایک ایسا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں جس کے تحت وہ ہمیں اپنے نایاب معدنیات اور دیگر وسائل تک رسائی کی یقین دہانی فراہم کریں۔‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے بعد کینیڈا پر بھی مجوزہ محصولات کا نفاذ مؤخر کر دیا
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہیں یوکرینی حکومت کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں کہ وہ امریکہ کو ان قیمتی معدنیات تک رسائی دینے پر آمادہ ہیں، جو جدید ٹیکنالوجی کی صنعت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نایاب معدنیات کی سیکیورٹی (یقین دہانی) چاہتا ہوں۔ ہم یوکرین میں سینکڑوں ارب ڈالر لگا رہے ہیں، وہاں شاندار معدنی وسائل ہیں، اور میں ان کی سیکیورٹی چاہتا ہوں، اور وہ اس کے لیے تیار ہیں۔‘
ٹرمپ، جو پہلے یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ یوکرین جنگ کو جلد ختم کریں گے، نے کہا کہ تنازع کے خاتمے کے لیے بات چیت جاری ہے۔
پاناما نے امریکا کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، چینی قرض پروگرام سے باہر
انہوں نے کہا کہ ’ہم نے روس اور یوکرین کے حوالے سے کافی پیش رفت کی ہے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، ہم اس بے معنی جنگ کو روکنے جا رہے ہیں‘۔
ادھر، یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی نے ہفتے کے روز ایسوسی ایٹڈ پریس سے گفتگو میں واضح کیا کہ امریکہ اور روس کے درمیان اگر یوکرین کے بغیر مذاکرات ہوئے تو یہ ناقابل قبول ہوں گے۔
انہوں نے کہا، ’وہ اپنے تعلقات رکھ سکتے ہیں، لیکن یوکرین کے بارے میں ہماری غیر موجودگی میں بات چیت کرنا سب کے لیے خطرناک ہوگا۔‘
امریکہ میں سیکڑوں سرکاری ویب سائٹس بند پڑ گئیں
زیلینسکی نے مزید بتایا کہ ان کی ٹیم کا ٹرمپ انتظامیہ سے عمومی سطح پر رابطہ ہوا ہے، اور توقع ہے کہ جلد ہی بالمشافہ ملاقاتیں ہوں گی تاکہ مزید تفصیلی معاہدے طے کیے جا سکیں۔
انہوں نے کہا، ’ہمیں اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘
Comments are closed on this story.