Aaj News

بدھ, فروری 12, 2025  
13 Shaban 1446  

عمران خان کے معاملے پر پروگرام میں ماحول گرم، سینیٹر ہمایوں اور نہال ہاشمی الجھ پڑے

جس دن عمران خان باہر آئے گا، ان کی چھٹی ہو جائے گی، ڈاکٹر ہمایوں مہمند، حکومت ہمارے پاس ہے، ہم سے بات کریں، سینیٹر نہال ہاشمی
اپ ڈیٹ 04 فروری 2025 11:38pm
Tension Rises Over Khan’s Issue in the Program! Senator Hamayun and Nehal Hashmi Clash!| Aaj News

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے معاملے پر پروگرام میں ماحول اس وقت گرم ہوگیا جب پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایوں اور مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی الجھ پڑے۔ تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ جس دن عمران خان باہر آئے گا، ان کی چھٹی ہو جائے گی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے اوپن خط کی شقوں کی تفصیلات میڈیا میں آچکی ہیں، خط کسی کو ملا ہے یا نہیں ملا؟ یہ الگ بات ہے، احتجاج کی کال دینا سیاسی جماعت کا حق ہوتا ہے۔

آج ٹی وی کے پروگرام ’اسپاٹ لائٹ‘ میں میزبان منیزے جہانگیر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ عمران خان نے خط میں 6 چیزوں کی نشاندہی کی، انہوں نے عام انتخابات کا بھی ذکر کیا ہے، ملک میں جب بھی الیکشن ہوتے ہیں، ان میں دھاندلی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف 71 کے الیکشن شفاف تھے، ان کے نتائج ان کی توقعات کے برعکس تھے، مجیب الرحمان کی مقبولیت عروج پر تھی، عمران خان کا اوپن لیٹر پاکستان کی صورتحال کی عکاسی کر رہا ہے، اس میں آپ پی ٹی آئی کو نکال دیں، بانی نے ایک اسٹیس مین کے طور پر خط لکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی کال دینا کسی بھی سیاسی جماعت کا حق ہوتا ہے، ہماری پارٹی میں ایک خاندان کی اجارہ داری نہیں ہے، ہم کسی کو بھی کسی عہدے پر لا سکتے ہیں، پارٹی کا عہدہ اور حکومتی عہدہ ایک بھاری ذمہ داری ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب کوئی کمپرومائزڈ ہوتا ہے تو اس نے ڈیل کرنا ہی ہوتی ہے، اس کو ملک سے جانا ہی ہوتا ہے، بات 50 روپے کے اسٹام پیپرکی نہیں ، بات عزت کی ہے، یہاں پر لوگ لکھ کر بھول جاتے ہیں۔

ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ ہم اپنی زبان سے نہیں مکرتے، لوگ لکھ کر مکر جاتے ہیں، ہم نے حکومت سے صرف کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا، وہ آج کمیشن بنائیں تو ہم ٹی آر اوز بنانا شروع کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کو معلوم ہے کہ جس دن عمران خان جیل سے باہر آئے گا، ان کی چھٹی ہوجائے گی، یہ کیوں ان کو باہر آنے دیں گے؟ تین بار ایک شخص کو کیوں حکومت سے نکالا گیا، ہیٹرک کس نے کی؟ آج بھی کسی نے نہیں بتایا کی پیسہ کیسے باہر گیا؟

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ اسٹیس مین اپنی قوم کے لئے 30 سال آگے کے لئے سوچتا ہو، اسٹیس مین جیل میں رہتا ہے، نیلسن منڈیلا اسٹیس مین تھے، انہوں نے طویل جیل کاٹی، وہ اپنی رہائی کے لئے روئے نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جیل میں ڈٹے ہوئے نہیں ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کینسر کے موذی مرض کے باوجود 22 ماہ جیل کے اندر رہے، میاں نوازشریف کو قید میں رکھا گیا، انہیں زہر دیا گیا، طاقت ہمارے پاس ہے، حکومت ہمارے پاس ہے، ہم سے بات کریں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان اپنے جرائم کی وجہ سے جیل میں ہیں، ان کے باہر آنے سے صرف گوگی متحرک ہوجائے گی، یہ اپوزیشن لیڈرکے طور جیل نہیں گئے، یہ اپنی کرپشن پرجیل گئے ہیں، وہ جانیں عدالت جانے، نواز شریف نے ملک کو مشکلات سے نکالا، دراصل میاں نواز شریف اسٹیس مین ہیں۔

پروگرام میں سپریم کورٹ بار کونسل کے صدر میاں رئوف عطا اور صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کی تعیناتی کے حوالے سے بات کی۔

سابق جج حسن رضا پاشا نے کہا ہے کہ وکلاء 2 دھڑوں میں تقسیم ہیں، ایک نے ہڑتال کی کال دی ہے، ہم سب کو ایک چھت کے نیچے جمع کریں گے، ہم واضح کر دیں گے کہ وکلاء میں تفریق نہیں ہے، اور تمام وکلا متحد ہیں۔

pti leader

PMLN

AAJ NEWS

Aaj News program

TV Show

aaj Tv