Aaj News

منگل, جون 24, 2025  
27 Dhul-Hijjah 1446  

اسرائیل کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل چھوڑنے کا اعلان

اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سار کا یو این ایچ آر سی پر "یہودی دشمن" ہونے کا الزام
اپ ڈیٹ 06 فروری 2025 07:53pm

اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سار نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ حقوقِ انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) سے دستبردار ہو رہا ہے۔

اسرائیلی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے صدر جورگ لاوبر کو ایک خط میں کہا ہے، جسے انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا ہے ۔

انہوں نے لکھا کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کے خلاف جاری اور بے رحمانہ ادارہ جاتی تعصب کے پیش نظر کیا گیا ہے، جو 2006 میں اس کے قیام کے بعد سے مسلسل جاری ہے۔

سعودی عرب کا ٹرمپ کی پیشکش پر سخت جواب، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے صاف انکار

**جنگ بندی کے باوجود اسرائیل باز نہ آیا، قطر کا دوسرے مرحلے کے مزاکرات پر زور**

گیدون سار نے ایکس سوشل میڈیا پر (یو این ایچ آر سی) پر ”یہودی دشمن“ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ ادارہ “ مشرق وسطیٰ کی واحد جمہوریت اسرائیل کو جنونی طور پر شیطان کی حیثیت سے بیان کرتا ہے۔ “

انہوں نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ اس کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، اعلان کیا کہ اسرائیل کونسل سے دستبردار ہو رہا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ کھڑا رہے گا، اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شرکت نہیں کرے گا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے کہا ہے کہ امریکی فوج غزہ میں تمام آپشنز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے، جب کہ نیتن یاہو نے پینٹاگون کے دورے کے ساتھ واشنگٹن کا اپنا دورہ جاری رکھا ہے۔

UNHCR

Israeli Foreign Minister

withdrawing