Aaj News

ہفتہ, فروری 15, 2025  
16 Shaban 1446  

سعودی عرب کا ٹرمپ کی پیشکش پر سخت جواب، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے صاف انکار

فلسطین سے متعلق مملکت کا موقف مضبوط اور غیر متزلزل ہے، سعودی وزارت خارجہ
اپ ڈیٹ 05 فروری 2025 11:24am
Saudi Arabia’s strong response to Trump - Breaking - Aaj news

سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔

سعودی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین سے متعلق مملکت کا موقف مضبوط اور غیر متزلزل ہے، اور اس کی کسی بھی حالت میں دوسری تشریح کی اجازت نہیں ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اس موقف کی کھلے اور دوٹوک انداز سے تصدیق کی ہے۔

رہا ہونیوالے حماس قیدیوں کو پاکستان سمیت اسلامی ممالک بھیجنے کا منصوبہ، انڈونیشیا نے انکار کردیا

بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب فلسطینیوں کے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے، اور فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔

سعودی عرب نے امریکی صدر کے فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے ایسی کسی بھی کوشش کو مسترد کر دیا ہے اور اپنے موقف پر قائم رہنے کا اعادہ کیا ہے۔

Saudi Arabia

Gaza

President Donald Trump

evacuation of Palestinians

Saudi Arabia on Trump's Statement