Aaj News

بدھ, فروری 12, 2025  
13 Shaban 1446  

امریکی صدر نے غزہ پر قبضے کا اعلان کردیا

فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرکے مصر اور اردن میں بسانے کا اعلان
شائع 05 فروری 2025 08:59am
Trump announces long occupation of Gaza - Breaking News - Aaj News

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں غزہ میں طویل المدتی ملکیت دیکھتا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم غزہ کو ترقی دیں گے، علاقے کے لوگوں کو ملازمتیں دیں گے اور شہریوں کو بسائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو منصوبے کے تحت بےخوف جگہ پر بسایا جائے گا، اس کیلئے اردن اور مصر کے رہنما جگہ فراہم کریں گے۔ ٹرمپ کے مطابق ان کی اس حوالے سے مشرق وسطیٰ کے دیگر رہنماؤں سے بات ہوئی ہے اور ان رہنماؤں کو فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنے کا منصوبہ پسند آیا ہے۔

ٹرمپ نے یوکرین کی قیمتی زمینوں پر نظریں گاڑلیں، معطل فوجی امداد بحال کر دی

امریکی صدر نے کہا کہ وہ جلد غزہ، اسرائیل اور سعودیہ کا دورہ کریں گے اور اس حوالے سے سعودی عرب بہت مدد گار ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے جنگ بندی برقرار رہے گی اور بہت سے ممالک جلد ہی ابراہم معاہدے میں شامل ہوں گے۔

خیال رہے کہ ابراہم معاہدے کا مقصد اسرائیل اور کئی عرب ریاستوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا ہے۔

امریکا سے غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری شروع، بھارتیوں کو واپس بھیج دیا

انہوں نے بتایا کہ نیتن یاہو سے ملاقات میں حماس کے خاتمے کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر بات ہوئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ میں ایران کے ساتھ ڈیل کرنا پسند کروں گا، اگر لگا کہ ایران ک پاس جوہری ہتھیار ہیں تو یہ ان کی بدقسمتی کا باعث ہوگا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ٹرمپ غزہ کا مختلف مستقبل دیکھتے ہیں، ان کا منصوبہ تاریخ بدل سکتا ہے، میری اور صدر ٹرمپ کی خواہش ہے کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار تیار نہ کرے۔

Gaza

Benjamin Netanyahu

President Donald Trump

evacuation of Palestinians