ویرات کوہلی کی فٹنس کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے ویرات کوہلی کی فٹنس کے متعلق اہم خبر دے دی۔
انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے بعد بات چیت کرتے ہوئے شبھمن گل نے سابق کپتان ویرات کوہلی کی فٹنس کے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کٹک میں شیڈول ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں کوہلی کی شمولیت کا اشارہ دے دیا۔
چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما کے پاکستان آنے کا امکان
بھارتی ٹیم کے نائب کپتان کا کہنا تھا کہ کوہلی کی فٹنس کوئی سنجیدہ معاملہ نہیں، میچ کے روز پریکٹس میں وہ صحیح تھے لیکن اگلے روز ان کے گٹھنے پر سوجن تھی۔ تاہم وہ دوسرے ایک روزہ میچ میں ضرور پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اپنے بچوں کو کیا کھلاتے ہیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ویرات کوہلی کو کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
آسٹریلوی بیٹر سے الجھنے والے ویرات کوہلی بھاری جرمانے سے کیسے بچے؟
ویڈیو کے آخر میں روہت اور گمبھیر کوہلی کی پشت پر تھپکی دیتے ہوئے دِکھائی دیتے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوہلی کو پلیئنگ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ باہمی اتفاق سے ہوا تھا۔
Comments are closed on this story.