Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
25 Ramadan 1446  

بنوں اور ہنگو میں پولیس چوکی پر حملہ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی

جوابی فائرنگ سے دہشتگرد زخمی حالت میں بھاگنے پر مجبور
اپ ڈیٹ 08 فروری 2025 10:51am

بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر مسلح شرپسندوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شہدا میں کانسٹیبل رحیم اللہ اور ضیاء اللہ شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ حملے میں دہشتگردوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جبکہ جوابی فائرنگ سے دہشتگرد زخمی حالت میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ، تین افراد جاں بحق، متعدد حملہ آور زخمی

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔

گزشتہ روز بھی فتح خیل پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جسے پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارا گیا ایک اور دہشتگرد افغان شہری نکلا

ان کا کہنا تھا کہ پولیس دہشت گردی کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے۔

ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ

ہنگو میں بھی دوآبہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دھماکہ ہوا ہے، تاہم ڈی پی او ہنگو نے بتایا کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں، 15 دہشتگرد گرفتار

ڈی پی او ہنگو نے کہا کہ پولیس کی بہترین حکمت عملی سے اہلکار اور عوام بال بال بچ گئے۔ علاقے میں سرچ اپریشن جاری ہے۔

Bannu

KPK Police

attack on police