Aaj News

منگل, جون 24, 2025  
27 Dhul-Hijjah 1446  

سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارا گیا ایک اور دہشتگرد افغان شہری نکلا

گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسد آپریشن کیا تھا،
شائع 08 فروری 2025 10:28am

گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشتگردی کی شناخت لقمان عرف نصرت کے نام سے ہوئی ہے، جو افغانستان میں صوبہ خوست کے ضلع سپیرا کا رہائشی تھا۔

گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسد آپریشن کیا تھا، جس میں 3 خوارج مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان شہری ہونے کے ناطے لاش لینے کیلئے افغان عبوری حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہے، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

North Waziristan

afghan terrorist

Afghanistan Terrorism in Pakistan