Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
25 Ramadan 1446  

پشاور: فلیٹ سے معروف خاتون ٹک ٹاکر کی لاش برآمد

ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے اس کی موت مبینہ طور پر نشہ آور چیز کھانے سے ہوئی ہے، پولیس
شائع 08 فروری 2025 05:20pm

پشاور کے علاقے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود ورسک روڈ پر فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی ہے،پولیس نے بتایا کہ خاتون کی شناخت ارباب کےنام سے ہوئی ہے۔

خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے مختلف خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں تاہم پولیس نے گھر سے اہم شواہد اکٹھے کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا گیا ہے ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کی موت نشہ آور اشیا کے باعث ہوئی۔

فیصل آباد: ٹک ٹاک کا جنون ایک اور ننھی جان نگل گیا

ٹک ٹاکر عائشہ کی لاش جناح اسپتال چھوڑ کر جانے والا ملزم گرفتار

تھانہ میانی گیٹ کو دیے گئے ایک بیان میں اسلام آباد کے رہائشی محمد یاسین نے بتایا کہ ان کی بہن سیما گل جسے سائکو ارباب کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک مشہور ٹک ٹوکر تھی۔

پولیس نے تصدیق کی کہ انہوں نے گھر سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں جس سے موت کی وجہ واضح ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ متوفیہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا تی تھی جس کے کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔