Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
23 Ramadan 1446  

قذافی اسٹیڈیم؛ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات

شاندار اور معیاری اسٹیڈیم دیکھ کر دل خوش ہوگیا، محسن نقوی کا خراج تحسین
اپ ڈیٹ 08 فروری 2025 08:11pm

میئر کراچی نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا پاک نیوزی لینڈ میچ نئے قذافی اسٹیڈیم میں دیکھا، مرتضیٰ وہاب نے ریکارڈ مدت میں قذافی اسٹیڈیم مکمل کرنے پر محسن نقوی کا خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ واقعی کرکٹ میں محسن اسپیڈ نظر آرہی ہے، انتہائی شاندار اور معیاری اسٹیڈیم دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔

میئر کراچی نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی۔ سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کراچی میں میچز کے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

تین ملکی سیریز؛ پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کو331رنزکاہدف

دونوں کے مابین نئے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی ملاقات میں کراچی میں سہ ملکی کرکٹ سیریز اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انتظامات زیر بحث رہے۔

میئر کراچی نے چیئرمین پی سی بی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ویل ڈن محسن نقوی، قذافی اسٹیڈیم کو دنیا کا خوبصورت ترین اسٹیڈیم بنانے کا کریڈٹ محسن نقوی کو جاتا ہے۔

وزیر اعظم نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لیے بھرپور تعاون پر میئر کراچی کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور میئر کراچی مرتضی وہاب نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھی دیکھا۔

چیمپئنز ٹرافی: قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی گئی

مرتضیٰ وہاب کا ریکارڈ مدت میں قذافی اسٹیڈیم مکمل کرنے پر محسن نقوی کا خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ واقعی کرکٹ میں محسن اسپیڈ نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 اکتوبر سے 7 فروری تک کے کٹھن اور پیچیدہ کام کا خوبصورت اور یادگار اختتام ہوا، محسن نقوی اور ان کی پوری ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔

PCB

Murtaza Wahab

Gaddafi Stadium

mayor karachi

chairman pcb

mohsin naqvi