Aaj News

جمعرات, مارچ 27, 2025  
26 Ramadan 1446  

کراچی کی سڑکوں پر موت کا کھیل جاری، بہن کو خوشی میں ڈنر کیلئے لے جانے والا بھائی حادثے میں جاں بحق

ہفتے کو ہی کراچی کی سڑکوں پر چار افراد کی زندگی کے چراغ گل ہوگئے
شائع 09 فروری 2025 08:22am

کراچی کی سڑکوں پر موت کا کھیل جاری ہے، شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک اور ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے مارشل آرٹس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر بہن کو ڈنر پر لے جانے والا بھائی جاں بحق اور بہن زخمی ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، لاش اور زخمی لڑکی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت حسنین ولد عمران اور زخمی لڑکی کی شناخت فاطمہ دختر عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

سندھ حکومت کا دن کےاوقات میں کراچی شہرمیں ڈمپرزکےداخلےپرپابندی کافیصلہ

خیال رہے کہ ہفتے کو ہی کراچی کی سڑکوں پر چار افراد کی زندگی کے چراغ گل ہوگئے۔

کورنگی کراسنگ کے قریب رانگ سائیڈ سے آنے والے ڈمپر نے تین موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، تینوں موقع پر جان کی بازی ہار گئے، جبکہ حادثے کے بعد مشتعل عوام نے ڈمپر کو آگ لگا دی ۔ مرنے والوں کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی۔

تیز رفتاری ، لاپرواہی اور رانگ وے پر گاڑیاں چلانا کراچی میں معمول بن چکا ہے۔

رواں سال کراچی میں چھیانوے افراد ٹریفک حادثآت میں جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ چار سال کے دوران ٹریفک حادثات میں کراچی کے ڈھائی ہزار شہری جان سے جاچکے ہیں۔

karachi

Accidents in Karachi