Aaj News

جمعرات, مارچ 27, 2025  
26 Ramadan 1446  

میکسیکو میں المناک بس حادثہ، 41 افراد ہلاک

حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 48 افراد سوار تھے، جو ایک ٹرک سے ٹکرا گئی
شائع 09 فروری 2025 08:59am
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

میکسیکو کے جنوبی علاقے میں ہفتے کے روز ایک افسوسناک بس حادثے میں کم از کم 41 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریاست تباسکو کی حکومت نے ایک بیان میں اس سانحے کی تصدیق کی ہے۔

کومالکالکو کے میئر اوویدیو پیرالٹا نے کہا کہ وفاقی اور ریاستی حکام متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے قریبی رابطے میں ہیں۔

 تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

حکام کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 48 افراد سوار تھے، جو ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس خوفناک تصادم کے نتیجے میں 38 مسافر اور دونوں ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

بس آپریٹر کمپنی ”ٹورز اکوسٹا“ نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے حکام سے مکمل تعاون کریں گے۔

 تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

ریاستی حکومت کے سیکریٹری رامیریو لوپیز نے اعلان کیا کہ ہلاک شدگان کی شناخت اور مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔

حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

mexico

Mexico Bus Accident