اسکائی ڈائیونگ کرنے والے شخص کو ہوا میں ہی دورہ پڑگیا، جان کیسے بچی؟
اسکائی ڈائیونگ کے دوران ایک خوفناک لمحہ کیمرے میں قید ہوا جس نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں اسکائی ڈائیور چھلانگ لگانے کے بعد دورہ پڑنے سے بیچ ہوا میں اپنا کنٹرول کھو بیٹھا جس کے بعد وہ تیزی سے نیچے کی طرف جانے لگا۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 2015 میں پیش آیا تھا جب آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کرسٹوفر جونز نامی اسکائی ڈائیور کو ہوائی جہاز سے چھلانگ لگانے کے دوران دورہ پڑا۔
ویڈیو کی ابتداء میں دکھایا گیا کہ اسکائی ڈائیور کرسٹوفر جونز اپنے سینئر انسٹرکٹر کے ہمراہ ہوائی جہاز سے چھلانگ لگاتے ہیں جس کے کچھ سیکنڈز بعد وہ خود پر قابو نہیں رکھ پاتے اور تیزی سے گراؤنڈ کی جانب گرنے لگتے ہیں۔
نورا فتیحی کی حادثے میں ہلاکت کا جھوٹا دعویٰ، وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
خوش قسمتی سے کرسٹوفر کے ہمراہ ان کے انسٹرکٹر شیلڈن میک فارلین ایک سپر ہیرو کی طرح فلمی انداز میں نوجوان اسکائی ڈائیور کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
شیلڈن 4000 فٹ کی بلندی سے کرسٹوفر جونز کی جان بچاتے ہیں جس کے بعد وہ باحفاظت زمین پر لینڈ کرجاتے ہیں۔
خاتون کی چڑیل کے روپ میں جھاڑو پر پرواز، ویڈیو وائرل
واقعے سے متعلق شیلڈن میک فارلین کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی فکر نہیں تھی کہ کرسٹوفر پیراشوٹ کے بغیر زمین سے ٹکرائے گا، لیکن میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا تھا کہ وہ محفوظ رہے۔ اس لیے میں نے دو بار اسے پکڑنے کی کوشش کی جس کے بعد اس کا پیراشوٹ کھولنے میں کامیاب ہو گیا۔
Comments are closed on this story.