Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
25 Ramadan 1446  

نیوزی لینڈ سے بدترین شکست پر صائم ایوب بول پڑے، قوم سے اپیل کرڈالی

کیویز سے اپنے ہی ہوم گراؤنڈ پر شرمناک ہار نے قومی اوپنر کو بھی خاموش نہ رہنے دیا
شائع 09 فروری 2025 06:04pm

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران انجری کا شکار ہونے کے باعث چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے والے پاکستان کے اوپنر صائم ایوب نے بھی سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان ٹیم کی بدترین شکست پر خاموشی توڑ دی۔

جارح مزاج اوپنر صائم ایوب نے چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کے لیے قوم سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم اچھی ہے، امید ہے میگا ایونٹ میں اچھے نتائج آئیں گے۔

صائم ایوب کہا کہ قسمت میں لکھا ہوتا ہے ہمیشہ وہی ہوتا ہے، میں چاہتا ہوں سب لوگ دعا کریں اور پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں۔

سہ فریقی کرکٹ سیریز؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے ہرادیا

پاکستانی اوپنر صائم ایوب کے حوالے سے بری خبر آگئی

قومی ٹیم کے اوپنر کا مزید کہنا تھا کہ لاہور اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب لائیو دیکھ رہا تھا، بہت اچھی تقریب تھی اور انتظامات بھی شاندار تھے، نیا گراؤنڈ دیکھ کر خوشی ہوئی، امید ہے جلد مجھے بھی وہاں کھیلنے کا موقع ملے گا۔

یاد رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کو نیوزی لیںڈ کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے میں 78 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

lahore

tri series

Pakistan vs New Zealand

saim ayub