Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

لاہور ہائیکورٹ میں مزید 4 ایڈیشنل ججز کی تقرریاں کرنے کا فیصلہ

جوڈیشل کمیشن نے 4 تقرریوں کے لیے 13 فروری تک نام طلب کرلیے
شائع 09 فروری 2025 11:39pm

لاہور ہائیکورٹ میں مزید 4 ایڈیشنل ججز کی تقرریاں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ جوڈیشل کمیشن نے 4 تقرریوں کے لیے 13 فروری تک نام طلب کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی تقرریوں کے لیے 13 فروری تک نام طلب کیے ہیں۔

ایڈیشنل ججز کے لیے نام جوڈیشل کمیشن کے 6 فروری کے اجلاس کے تناظر میں طلب کیے گئے ہیں۔

سیکرٹری جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں کے لیے ممبران کمیشن کو خط ارسال کردیے۔

خط میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز ضلعی ججز میں سے لیے جائیں گے۔

اس سے قبل 6 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے دوران لاہور ہائی کورٹ کے لیے 9 ایڈیشنل ججز کے ناموں کی منظوری دی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کے لیے منظوری پانے والوں میں جسٹس حسن نواز، ملک وقار حیدر اور سردار اکبر علی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل ججز کے لیے ملک جاوید اقبال، سید احسن رضا، محمد جواد ظفر، خالد اسحٰق، ملک اویس خالد اور چوہدری سلطان کے ناموں کی منظوری بھی دی گئی۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن اور پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر کل ہونے والا اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Lahore High Court

judicial commission

additional judges

Additional Judges Lahore High Court