ہربھجن سنگھ اور شعیب اختر ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آنے سے شائقین کرکٹ کا جوش و خروش بڑھ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں بھارت کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ اور پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اختر ایک بار پھر آمنے سامنے آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں شعیب اختر اور ہربھجن سنگھ کو دبئی کے انٹرنینشل کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود دکھایا گیا، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہربھجن سنگھ کے ہاتھ میں پلاسٹک کا بیٹ موجود ہے اور شعیب اختر ان کے سامنے آتے ہیں، ان کے ہاتھ میں بول ہوتی ہے اور وہ اس سے مارنے کا اشارہ کرتے ہیں اور مذاق میں ایک دوسرے سے مختصر جھگڑا کرتے ہیں جیسا کہ ماضی میں دونوں کھلاڑیوں کو کرکٹ کے میدان میں دیکھا جاتا تھا۔
دونوں سابق کرکٹرز کا فیس ٹو فیس دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین یہی کہتے دکھائی دئے کہ انہوں نے ایسا کر کے ماضی یاد دلا دیا۔
چیمپئینز ٹرافی، ہربھجن سنگھ نے بھارتی اسکواڈ پر سوال اُٹھا دیا
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بروز اتوار 23 فروری کو دبئی میں بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ پاکستان ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے کے باوجود بھارت پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کرنے کے بعد اپنے تمام کھیل نیوٹرل مقام پر کھیلے گا۔
Comments are closed on this story.