سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو میچ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقی بیٹر میتھیو برِٹز نے اپنے ڈیبیو میچ میں بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی بیٹر میتھیو برِٹز نے سی فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں 150 رنز بناکر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں ساؤتھ افریقا نے پہلے بیٹنگ کی جس میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دیا گیا۔
جنوبی افریقا کے بیٹر میتھیو برِٹز نے ڈیبیو پر 150 رنز بناکر ون ڈے کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا جبکہ ویان ملڈر 64 اور جیسن اسمتھ نے 41 رنز اسکور کیا۔
کیا حارث رؤف سہہ ملکی سیریز کا دوسرا میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی
نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری اور ول او رورکی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ 3 ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو 78 رنز سے شکست ہوئی۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 331 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
Comments are closed on this story.