Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
25 Ramadan 1446  

مردان میں پیکا قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج، زاہد نامی شہری نامزد

مقدمہ مردان پریس کلب اور ارکین کلب کی مدعیت میں درج کیا گیا
شائع 10 فروری 2025 09:15pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

مردان میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ مردان پریس کلب اور ارکین کلب کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مردان میں پیکا ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی میں پہلا مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ زاہد نامی شہری کے خلاف درج کیا گیا۔

مقدمہ مردان پریس کلب اور ارکین کلب کی مدعیت میں درج ہوا جس میں کہا گیا کہ مردان پریس کلب اور ارکین کلب کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پرو پیگنڈا پھیلایا گیا۔

مقدمے کے مطابق زاہد مردان پریس کلب اور ممبران کے خلاف پروپیگنڈہ اور نازیبا الفاظ استعمال کر رہا تھا۔

زاہد کے خلاف ڈی پی او مردان ظہور بابرآفریدی کو تحریری درخواست پیش کی گئی، پیکا قانون کے تحت شہری کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والے افراد کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔

Mardan

Pica Act